Ultimate magazine theme for WordPress.

مسئلہ کشمیر حلق کا کانٹا بنا ہوا ہے، میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہوں:ڈونلڈ ٹرمپ

0 105

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے اچھے تعلقات ہیں اور  دونوں ممالک میں ثالثی کے لیے جو بھی مدد فراہم کرسکا کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے پر کام کر رہا ہے، کشمیر بہت سے لوگوں کے لیے طویل عرصے سے حلق کا کانٹا بنا ہوا ہے، ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ اس سلسلے میں کیا کر سکتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ کشمیر کئے عرصے سے لوگوں کے لیے مسئلہ بنا ہوا ہے، ہر مسئلے کے دو رخ ہوتے ہیں، ہم نے دہشت گردی کے مسئلے پر تفصیل سے بات چیت کی۔ پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اس بارے میں تفصیل سے بات کی، اس میں دو رائے نہیں کہ یہ ایک مسئلہ ہے، پاکستان اس پر کام کر رہا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی ایک بڑا مسئلہ ہے، آج ہم نے اس پر بہت بات کی ہے، پاکستان بھی اس پر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ تکمیل کے قریب ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیےکسی نے مجھ سے زیادہ کام نہیں کیا، عراق اور شام میں داعش کاخاتمہ کیا، البغدادی کا خاتمہ کیا،ایران کا سلیمانی اب نہیں رہا وہ سڑک کنارے بم نصب کرتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.