Ultimate magazine theme for WordPress.

سید مراد علی شاہ کو گھر بیجھنے کا منصوبہ تیار، نئے وزیراعلی’ کا نام بھی فائنل

0 1,616

کراچی (رپورٹ:سید موسی’ رضا)سندھ میں ایک بار پھر سیاسی تبدیلی کیلئے سرگرمیاں شروع ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں آن لائن نیوز روم کو زرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے کیلئے ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہے اور وہ ان ہاوس تبدیلی لانے کے کیلئے پیپلز پارٹی کے کٹر مخالف رہنماوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں آج پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ سندھ میں وزیراعلی’ سید مراد علی شاہ کو اپنے منصب سے ہٹانے کے بعد کس کو وزیراعلی’ بنایا جائے گا حلیم عادل شیخ نے بتایا ہے کہ سندھ کی نئے وزیراعلی’ ارباب غلام رحیم ہونگے۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے آج عمرکوٹ پہنچ پر ارباب غلام رحیم سے ملاقات بھی کی ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے ارباب غلام رحیم کو وفاق میں حکومت کرنے والی اپنی پارٹی کے اہم رہنماوں کا خاص پیغام پہنچایا ہے اور عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ارباب غلام رحیم کی بھرپور نمونے سپورٹ کرنے کا فیصلا بھی کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن سے قبل آئی جی سندھ کلیم امام کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس میں آئی جی سندھ نے الیکشن کمیشن سے ایس ایس پی عمرکوٹ اور ڈی سی عمرکوٹ کا تبادلہ کرنے کا مطالبا کیا ہے۔ زرائع نے آن لائن نیوز روم کو یے بھی بتایا ہے کہ عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں بڑا معرکہ ہونیوالا ہے اور امن امان کا مسئلا بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہرحال میں عمرکوٹ میں ارباب غلام رحیم کو جیتوانا چاہتی ہے، تاکہ سندھ میں ان ہاوس تبدیلی کیلئے ان کے پاس سب کو قابل قبول شخص موجود ہو۔ واضح رہے کہ ارباب غلام رحیم کو جی ڈی اے کے بھی حمایت حاصل ہے۔ زرائع نے یے بھی بتایا ہے کہ ارباب غلام رحیم جی ڈی اے کے ٹکیٹ لینے کے لیئے جی ڈی اے کے رہنماوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں، لیکن جی ڈی اے کے جانب سے اب تک ٹکیٹ دینے کا کوئی فیصلہ نہی کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.