Ultimate magazine theme for WordPress.

ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک ایف ائی اے کے گلے پڑگئی

0 375

لاہور: لاہورسیشن کورٹ میں ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی ایف ائی اے کی انکوئری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے صندل خٹک کو وکلا ائندہ سماعت پر بحث مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔ ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے ایف ائی اے کی انکوئری روکنے کےلیے درخواست دائر کررکھی ہے۔ صندل خٹک نے موقف اپنایا ہے کہ میں پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں۔ کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔ ایف ائی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔ ایف ائی اے نے نوٹس کی وجوہات ،شکایت،اور کیس سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ ایف ائی اے کی جانب سے بلاجواز ہراساں کیاجارہاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.