Ultimate magazine theme for WordPress.

موسیقار کی فیس بک پر لائیو ویڈیو کے ذریعے خودکشی کی کوشش

0 166

کولکتہ: بھارتی موسیقار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لائیو ویڈیو کے ذریعے خودکشی کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ان کے دوست نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد انہیں بچا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق موسیقار کے دوست نے اس کی لائیو ویڈیو فیس بک پر ہفتے کی رات ڈیڑھ بجے دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اس حوالے سے بتایا، ویڈیو میں موسیقار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جان لے لے گا۔ موسیقار کے دوست کی اطلاع پر مقامی پولیس نے ان کے گھر پہنچ کر موسیقار کو ایک گھنٹے تک سمجھایا۔ موسیقار کے مطابق وہ کافی مایوس تھا کیوں کہ وہ اپنے کیریئر میں آگے نہیں بڑھ پارہا تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا بینڈ بھی موجود ہے لیکن وہ اتنا نہیں کما رہا کہ خود کو سپورٹ کرسکے۔ موسیقار کی والدہ کے مطابق ان کے بیٹے کا ایک بینڈ تھا جو چند مسائل کے بعد ٹوٹ گیا، جس کے بعد ان کے بیٹے نے ایک اور بینڈ بنایا لیکن وہ اس شعبے میں بڑا نام بنانے کا خواہشمند ہے۔  رپورٹ کے مطابق یہ ماں اور بیٹا، اس وقت اپنے ایک رشتہ دار کے گھر میں زندگی گزار رہے ہیں، موسیقار کے والد 2 سال قبل لاپتہ ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.