کراچی:کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود ناتھا خان گوٹھ میں گھر کے اندر سے نو ماہ کی بچی اغوا کرلی گئی ہے۔ گھر سے نو ماہ کی بچی کے اغوا کا واقعہ اتوار کے دن پیش آیا، واقعہ کا مقدمہ علاقہ ایم پی اے عدیل احمد نے بچی کے ماموں کی مدعیت میں درج کروا لیا ۔ اہلخانہ کے مطابق دو برقعہ پوش عورتیں گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر اندر گھسیں مغویہ کی والدہ بڑی بیٹی کو نہلارہیں تھیں نو ماہ کی فاطمہ بستر پر تھی، مبینہ اغواء کار عورتوں نے نو ماہ کی فاطمہ کو گود میں لیا اور باآسانی فرار ہوگِیں۔ اہلخانہ کا مزید کہنا ہے کہ بچی کی ماں نے آہٹ پر شور مچایا تاہم مبینہ اغواء کار گلی کے کونے پر ہہنچ چکی تھیں، گلی کے کونے سے مڑ کر اغوا کار عورتوں نے دوڑ لگا دی علاقہ مکین گلی کے کونین پر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں دو برقعہ پوش اغوا کاروں کی عکس بندی کرلی، سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دائیں جانب موجود اغوا کار نے بچی کو اپنی گود میں لیکر برقعہ میں چھپایا ہوا ہے۔ سی سی ٹی وی میں واضھ ہے کہ خواتین تیز رفتاری سے فاصلہ طے کررہی ہیں۔ کونے پر پہچ کر دوڑنا شروع کردیا۔
تازہ ترین
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی
- نبیل گبول نے گھٹنے ٹیک دیئے، صلح کے بعد فائرنگ کیس میں باعزت بری
- روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مخالف اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی روس پہنچتے ہی گرفتار
- پاک فوج دنیا کی دس طاقتور ترین افواج کی فہرست میں شامل
- خیرپور کی بچی مونیکا لاڑک کیس میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
- پی ایس 52 عمرکوٹ کا قلعہ کون فتح کریگا؟، ارباب رحیم اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ جاری