Ultimate magazine theme for WordPress.

وفاقی دارالحکومت میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ ، وزیراعظم نے بھی منظوری دیدی

0 82

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ  بنالیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے”نیو بلیو ایریا” منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ ایف 9 پارک کے بالمقابل منصوبے کے لئے 170 کنال اراضی مختص کردی گئی ہے اور اسلام آباد میں پہلی مرتبہ کمرشل سپیس دگنی کر دی جائے گی۔ جدید تعمیرات پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر  تعمیر کیا جائے گا، منصوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو 25 سے 30 ارب روپے ملیں گے، حکومت آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ میں استعمال کرے گی، رقم بے گھر اور غریب افراد کے لئے سستے گھروں کی تعمیر پر خرچ ہو گی، دارلحکومت میں معاشی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ ملے گا۔ شہر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی بہتر کیا جائیگا، نئے کمرشل شہر سے روزگار اور تعمیراتی انڈسٹری کو فروغ دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.