Ultimate magazine theme for WordPress.

ایران میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی، جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی

0 273

تہران:ایران میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی ہے اور اب تک 50 افراد کے جاں بحق ہونے کی دعوی’ کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کی وجہ سے ایران میں 250 سے زائد متاثر ہیں۔ ایران نے تیزی سے پھیلتے وائرس کی پیش نظر چین کے ساتھ تمام تر فضائی روابط منقطع کردیے ہیں۔ ادھر ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی وجہ پاکستان نے بھی پاک ایران سرحد کے ساتھ حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ سرحد پر پاکستانی شہریوں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی اور پاک ایران بارڈر پر اسکینر نصب کر دیے گئے ہیں۔ یاد رہے چین سے شروع ہونے والا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2500 سے زائد ہوچکی ہے اور ہزاروں افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ ایران کے نائب وزیر صحت ارج ہریرچی نےکورونا سے 50 اموات کی رپورٹ مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ میں واضح طور پر اس اطلاع کو مسترد کرتا ہوں، کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، یہ سیاسی مخالفت کا وقت نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.