Ultimate magazine theme for WordPress.

بھارتی ٹیم کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شکست، پہلی پوزیشن بھی خطرے مین پڑگئی

0 111

ولنگٹن:آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑگئی ہے، کیونکہ طویل فارمیٹ کے میچ میں 10 وکٹوں کی عبرتناک شکست ہوئی ہے۔ ولنگٹن کے بیسن ریزرو کرکٹ گرائونڈ میں جاری سیریز کے پہلے میچ کی چوتھی صبح دراز قد کیوی پیسرز ٹم سائوتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے باقی ماندہ5 بھارتی بیٹسمینوں کو 46رنز کے اندر ٹھیکانے لگادیا اس طرح 191 پر ڈھیر ہونے والی ٹیم کو مجموعی سبقت 8 رنز کی حاصل ہوئی.  نیوزی لینڈ نے مطلوبہ 9 کا ہدف بنا کسی نقصان کے پورا کرلیا. فاتح ٹیم بھارت کے پہلی اننگ کے اسکور 165 کے جواب میں 348 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی. اس طرح اسے 183 سکور کی اہم برتری ملی تهی .100واں ٹیسٹ کھیلنے والے راس ٹیلر اگرچہ 44 رنز بناسکے لیکن انکے بائولرز نے اپنے تجربہ کار بلے باز کو اس موقع پر فتح کا تاریخی تحفہ دیا ہے. کیویز کیلئے ٹرینٹ بولٹ نے 4 اور مین آف دی میچ ٹم سائوتهی نے دوسری اننگ میں 5 اور میچ میں 9 وکٹ لیکر فتح کو آسان بنایا ہے. نیوزی لینڈ کو 2 میچز کی سیریز میں 0-1 سے ناقابل شکست برتری بھی حا صل ہوگئ ہے. 7 میچز کے بعد بھارت کی یہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی ناکامی ہے تاہم وہ 340 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے لیکن چھٹے نمبر سے کیویز اس کامیابی کی مدد سے 120 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.