Ultimate magazine theme for WordPress.

نیب نے نثار کھوڑو کو طلب کرلیا، پی پی رہنما بھی فوری طور ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے

119

کراچی (رپورٹ: سید موسیٰ شاہ)نیب نے نثار کھوڑو کو تحقیقات کے لیے انکوائری میں طلب کرلیا، نثار کھوڑو پر فلور ملز کو گندم کے کوٹے کی تقسیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، نثا کھوڑو گرفتار سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے، نثار کھوڑو نے عبوری ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ نیب کا کہنا ہے کہ نثار  کھوڑو نے بحیثیت صوبائی وزیر خوراک اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، نثار کھوڑو نے 2015-16 میں گھوٹکی میں خلاف ضابط فلور ملز کو گندم دی، نیب نے نثار کھوڑو کو سکھر نیب 8 اگست کو تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے، نثار کھوڑو نے اس پہلے تین انکوائریوں میں عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.