Ultimate magazine theme for WordPress.

ایک لاکھ عمران خان بھی آ جائیں تو سندھ فتح نہیں کر سکتے

92

لندن (آن لائین نیوز روم) پیپلز پارٹی کے رہنما اور  وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ عمران خان بھی آ جائیں تو سندھ فتح نہیں کر سکتے۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کے دو ایم پی ایز پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کے دونوں ممبران اسمبلی اپوزیشن کو چھوڑ چکے ہیں۔ سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سندھ کے ممبرز  بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.