Ultimate magazine theme for WordPress.

مٹیاری ڈسٹرکٹ میں 18 سال سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کیلئیے کمیٹیان قائم، ڈی سی نگرانی کرینگے

147

مٹیاری (آن لائن نیوز روم) مٹیاری ضلع کے لئے مقررہ ٹارگیٹ 3 لاکھ 80 ھزار آبادی کو کرونا ویکسین لگانے سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ کونسل ھال مٹیاری میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایس ایس پی مٹیاری آصف احمد بگھیو ۔ ڈی ایچ او مٹیاری یار محمد کھوسو ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ابوالاعلا بھٹی ۔ اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالمجید زہرانی۔ اسسٹنٹ کمشنر ھالا عبدالفتاح پہنور ۔ اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد میر فھد سھتو ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام سرور ملاح ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن صابر کاکا ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن رفیق راھو ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق جمالی ۔ ڈویزنل فاریسٹ آفیسر عابد حسین رند ۔ مٹیاری میڈیا ہاؤس کے صدر ریاض چانڈیو، سندہ حکومت اور وفاقی حکومتی اداروں کے ضلعی افسران کے علاوہ این جی اوز، تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔  ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ویکسینیشن کرانا لازمی ہے جس کے لئے سندھ حکومت ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کر رہی ہے ضلعی انتظامیہ خاص طور محکمہ صحت کے ساتھ غیر سرکاری تنظیموں اور میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ویکسین سے متعلق آگاہی کے ساتھ ویکسین سے متعلق پہیلائی گئی غلط باتیں اور افواہوں کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں.  ڈپٹی کمشنر مٹیاری  سید مرتضی علی شاھ نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو اپنے ملازمین کے اعداد و شمار فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفیس میں جمع کرانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے لئے مقرر کردہ کرونا ویکسین ٹارگیٹ تین مھینوں کے اندر مکمل کیا جائے گا جس کے لئے اجتماعی اور انفرادی طور پر کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.