Ultimate magazine theme for WordPress.

پی ٹی آئی منارٹی ونگ کے رہنماوؑں کی سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات

115

لاڑکانہ (آن لائن نیوز روم) پاکستان تحریک انصاف مائینارٹی ونگ کے رہنمائوں کی راکیش کمار.ڈاکٹر امیت کمار کی قیادت میں سینیئر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات، پھول نچھاور کیے گئے، اقلیتی برادریوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی، سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے رہنمائوں کو ہر ممکن تعاون کی یعقین دہانی کروائی گئی، مائینارٹی ونگ کے نے انصاف ہائوس پہنچ کر تحریک انصاف کے سینئیر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات کی اور اقلیتی برادریوں  کو درپیش اہم دیرینہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر راکیش کمار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے تمام مظلوموں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوسری جانب سیف اللہ ابڑو نے اقلیتی برادری کے رہنمائوں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یعقین دہانی کروائی سیف اللہ کا کہنا تھا کہ ہندو برادری کو درپیش مسائل کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، اپنی ثقافتی اور تہذیبی روایات کا تحفظ کریں گے اور ایسی منفی قوتوں کو شکست دیں گے اس موقع پر مینارٹی ونگ کے وفد میں روی گل گربخشانی، ویکاش راج، منوج کمار، دلیپ کمار، جئے پال داس اور عمیش کمار سیمت دیگر کی جانب سے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو عیدالفطر کی مبارک باد بھی دی گئی.

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.