Ultimate magazine theme for WordPress.

ایک ایک ووٹ کی بڑی اہمیت، عدت میں بیٹھی عورت سینیٹر کے ووٹ کیلئے فتویٰ مانگ لیا گیا

333

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے ایک ایک ووٹ اہمیت اختیار کرگیا۔ سینیٹ میں چیئرمین کے عہدے کیلئے حکومت کی جانب سے صاد ق سنجرانی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اہم مقابلہ ہے جس میں ایک ایک ووٹ قیمتی ہوگیا ہے۔ سندھ سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی نومنتخب سینیٹر خالدہ اطیب عدت میں ہیں اور ان کے حلف اور ووٹ کے استعمال کیلئے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم سربراہ خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پرکشور زہرہ نے خالدہ اطیب سے رابطہ کیا اور ان حالات میں عدت ختم کرنے کیلئے فتویٰ لینے کا مشورہ دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں نومنتخب سینیٹر خالدہ اطیب کا کہنا ہے کہ جامعہ بنوریہ اور دارالعلوم کورنگی سے فتویٰ مانگا ہے اور فتویٰ کی روشنی میں اپنا فیصلہ کروں گی۔ خیال رہے کہ خالدہ اطیب سندھ سے خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹر منتخب ہوئیں۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.