Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

کشمیر کی عوام کی نظریں ابھی عالمی برادری کرطرف مرکوز ہیں: ناہید عابد

109

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان تحریک انصاف ملیر اربن کراچی کی انفارمیشن سیکریٹری ناہید عابد نے کہا کہ یہ دن کشمیر سے یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے یوم یکجہتی  کشمیر بھارتی مظالم کے خلاف ہر سال 5فروری 1990 سے منایا جارہا ہے۔نریندر مودی حکومت اب ہندوستان کے آئین میں کشمیر کی خصوصی اھمیت ختم کرنا چاہ رہی ہے  اس سارے معاملے پر ہندوستان نہ صرف اپنے آئین بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی کر رھا ہے۔ ان کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں کشمیری عوام کی نظریں اب عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر مرکوز ہیں تاکہ دھائیوں سے غلامی  اور ظلم و جبر میں  جکڑے کشمیریوں کی پکار سنیں۔ اور بھارت کو مجبور کرے کہ وہ انکے آزادی کے جائز مطالبے پر عمل کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت کا وعدہ جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیا گیا تھا۔ اس کو پورا کیا جائے تاکہ کشمیری بھی باقی اقوام کی طرح ایک آزاد اور خودمختار قوم کے طور پر دنیا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.