Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

کافی عرصہ سیاست سے دور رہنے والے ڈاکٹر موہن لال کوہستانی کی دوبارہ سیاسی انٹری

160

حیدرآباد (آن لائن نیوز روم) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر موہن لال کوہستانی سیاسی میدان میں ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز ڈاکٹر موہن لال کوہستانی نے گذشتہ روز سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ  اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سے الگ الگ ملاقاتیں کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسے کے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور اب کچھ دنوں کی مہمان ہے۔ ڈاکٹر موہن لال کوہستانی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں پی ڈیم ایم کا جلسہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر موہن لال کوہستانی کافی عرصہ سیاست سے کنارہ کش رہے اور اب ایک بار پھر اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں ہے۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.