Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

بختاور بھٹو کے شوہر کیا ذہین اور اعلیٰ شخصیت کے مالک ہیں؟، نئی تصویر نے تہلکہ مچادیا

875

کراچی (آن لائن نیوز روم) سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے بختاور بھٹو کی شادی کے چرچے ہیں  اور اب بختاور  کے شوہر محمود چوہدری کی ایک تصویر خاصی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خود کو جینٹل مین قرار دے چکے ہیں۔ گزشتہ روز محمود چوہدری کی جانب سے انسٹاگرام پر شادی کے روز پگڑی باندھتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی گئی اور معنی خیز کیپشن درج کیا کہ جینٹل مین ہمیشہ اپنی پگڑی خود باندھتا ہے (انگریزی میں جینٹل مین کی اصطلاح اس شخص کے لیے استعمال ہوتی ہے جو کافی ذہین اور اعلیٰ شخصیت کا مالک ہو)۔ محمود چوہدری کی پوسٹ پر ان کی اہلیہ بختاور بھٹو کی جانب سے دل والے محبت بھرے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں محمود چوہدری کے انسٹاگرام پر دونوں کی رسمِ حنا کی تقریب کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جسے صارفین پسند کر رہے ہیں جب کہ جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.