Ultimate magazine theme for WordPress.

ویرات کوہلی اور انوشکا نے اپنی بیٹی کی تصویر رلیز کردی

84

ممبئی (آن لائن نیوز روم) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کر دی۔ گزشتہ ماہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں گے۔ تاہم سوشل میڈیا پر انوشکا شرما اور ویرات کی متعدد تصویریں سامنے آئی تھیں لیکن اب تک ان کی بیٹی کی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی تھی۔ اب انوشکا نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ویرات کے ساتھ ہیں اور اپنی بیٹی کو تھامی ہوئی ہیں۔ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ‘ومیکا’ رکھا ہے۔  اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے کیپشن میں بتایا کہ سونا بہت مشکل ہے لیکن آپ سب کی تمام تر دعاؤں اور محبت کا شکریہ۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.