Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ حکومت کا انوکھا فیصلہ، سرکاری ایمبولینسز میں میتیں اٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی

282

کراچی (آن لائن نیوز روم) سندھ حکومت نے سرکاری ایمبولنس میں میتیں اٹھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ نے صوبے بھر کی سرکاری ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو خط لکھ کر کہا ہے کہ سرکاری ایمبولینس صرف انتہائی بیمار مریض کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے ہیں، میتوں کا احترام ہیں لیکن سرکاری ایمبولینسز کو میت اٹھانے کیلئے استعمال نا کیا جائے۔ خط میں یے بھی کہا گیا ہے کہ ہسپتال کے اطراف بینرز لگاکر عوام کو حکومت کے اس فیصلے کے متعلق آگاہی دی جائے۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.