اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ نیب کے خلاف مذموم پراپیگنڈا تواتر سے جاری ہے اور بس اب تک یہ نہیں کہا گیا کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا باقی ہر الزام نیب پر آگیا ہے۔ اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجارت میں تاجروں سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کشکول ہے، ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہے، معیشت مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ ملک میں کرپشن کے خلاف کسی نہ کسی نے قدم بڑھانا تھا تو وہ نیب نے بڑھایا، وہ لوگ جسے آپ آنکھ اٹھاکر دیکھ نہیں سکتے تھے اور انہیں بلانے کا خواب میں سوچ نہیں سکتے تھے لیکن نیب نے انہیں بلایا اور ان سے کہا کہ چند سال پہلے تک آپ کے پاس موٹر سائیکل ہوتی تھی آج دبئی میں پلازہ کہاں سے آئے اس پر ان کا کوئی جواب نہیں تھا۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ جب نیب سے جاؤں گا تو بتاؤں گا کتنی دھمکیاں اور لالچ ہے، جب نیب میں آیا تو عہد کیا تھا جو کچھ ملک کے لیے کرسکا توکروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے 1235 ریفرنسز عدالتوں میں ہیں، اس کا ایک فیصد بھی بزنس مین کے خلاف نہیں بنتا، جنہیں لوگ کنگ میکر کہتے ہیں ان سے اربوں ڈالر لیے، کسی دھمکی سے نہیں لیے بلکہ پلی بارگین سے لیے جو قانون میں ہے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی شخص ان ٹچ ایبل نہیں ہے، نیب کو سختی سے ہدایات کی ہیں کسی بزنس مین کو ٹیلی فون کرکے نیب کے دفتر میں نہیں بلایا جائیگا، اگر کسی کوبلانا ہوگا تو خود بلاؤں گا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ اب تو ٹی وی کھولیں نیب کے علاوہ کوئی بات نہیں، نیب کے خلاف مذموم پراپیگنڈا تواتر سے جاری ہے، بس اب تک یہ نہیں کہا گیا کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا، باقی ہر الزام نیب پر آیا جسے خندہ پیشانی سے قبول کیا لیکن ہمارا جو کام ہے وہ ہم اطمینان سے کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، کوئی دھونس، دھمکی، اور بلیک میلنگ راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ میں تو کسی کو ذاتی طور پر نہیں جانتا تو انتقام کیا لوں گا، اگر میری انجینئرنگ اتنی اچھی ہوتی تو کسی محکمے کا چیف انجینئر ہوتا ہے لہٰذا کسی سیاسی انجینئرنگ کا کوئی سوال نہیں، نیب پر تنقید کریں لیکن وہ تعمیری ہو، نیب کو ننگا کردیں گے یہ کوئی تنقید نہیں، نیب کو ننگا کرنے کا کہنے والے اپنا لباس ٹھیک کریں۔
تازہ ترین
- ہمیں سیاست میں مت گھسیٹیں، دکھا دیں کون کس کو کال کررہا ہے،کس سے بات کررہا ہے: پاک فوج
- وقت آگیا ہےکہ کشمیر معاملے کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے:آرمی چیف
- سینیٹ انتخابات مسلم لیگ ن نے امید واروں سے درخواستیں طلب کرلیں
- کشمیر کی عوام کی نظریں ابھی عالمی برادری کرطرف مرکوز ہیں: ناہید عابد
- کافی عرصہ سیاست سے دور رہنے والے ڈاکٹر موہن لال کوہستانی کی دوبارہ سیاسی انٹری
- بختاور بھٹو کے شوہر کیا ذہین اور اعلیٰ شخصیت کے مالک ہیں؟، نئی تصویر نے تہلکہ مچادیا
- سندھ کے لیے ذرا بھی کام کرتے ہیں تو سندھ کے بااختیار ہونے کا نعرہ لگ جاتا ہے:اسد عمر
- پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس کینیڈا سے لاپتا ہوگئی
- میانمار میں بغاوت، فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا، آنگ سان سوچی گرفتار
- سندھ حکومت کا انوکھا فیصلہ، سرکاری ایمبولینسز میں میتیں اٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.