کراچی (رپورٹؒ: سید موسیٰ رضا) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیراں، چیف سیکریٹری اور تمام متعلقہ سیکریٹری شریک ہوئے۔ اجلاس میں 2020 کی برساتوں کے متاثرین کیلئے 4 ارب 2 کروڑ 11 لاکھ 5 ہزار روپے امداد دینے کی منظوری دیدی، یہ رقم موبائل بینکنگ کے ذریعہ دینے کی بھی منظوری دیدی، رقم کی ادائیگی کیلئے تین اراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی میں سینئر ممبر بورڈ آف روینو، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔ کمیٹی موبائل بینکنگ کے ساتھ گفت و شنید کرکے رقم تقسیم کرنے کا کام سونپے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ریوینو کو ہدایت کی کہ 15 دن میں رقم ادائیگی شروع ہونی چاہئے۔ دوسری جانب سندھ کابینہ نے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی تجویز کردہ بھرتی پالیسی منظور کرلی ہے، اساتذہ کی بھرتی یونین کائونسل اور تعلقہ وائیز ہوگی، بی ایس ایجوکیشن / بی ایڈ (آنرز) کو 4 مارکس، ایم ایڈ کو 2 مارکس، بی ایڈ پاس کو 1 مارک ہوگی، یہ مارکس اس امیدوار کو دی جائے گی جو تحریری امتحان پاس کر چکے ہونگے، اساتذہ کی بھرتی این ٹی ایس کے ذریعہ ہوگی، سینئر اساتذہ کی بھرتی ایس پی ایس سی کے ذریعہ ہوگی، 5 فی صد کوٹا ڈس ایبل کے لئے ہوگا، اس وقت پی ایس ٹی کی 30 ہزار اسامیاں اور جے ایس ٹی کی 7 ہزار اسامیان ہیں۔ کابینہ نے 3 رکنی کمیٹی بنادی، کمیٹی میں نثار کھوڑو، سید سردار شاہ اور سعید غنی شامل ہونگے۔ یہ کمیٹی نئی بھرتی پالیسی فائنل کرے گی۔ سندھ کابینہ نے ضلع تھرپارکر مں اینٹی انکروچمنٹ پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی، پولیس اسٹیشن قائم کرنے کیلئے 3.2 ملین روپے رقم کی بھی منظوری دیدی، اس رقم سے ایک 4X4 پک اپ، ایک موٹر سائیکل اور فرنیچر خریدا جائے گا۔ کابینہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے رولز میں ترمیم کردی ہے، اسوقت کابینہ سے اجازت حاصل کی جاتی ہے، اس ترمیم کے بعد غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کیلئے ڈی جی ایس بی سی اے کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ، سندھ کابینہ نے لوکل گورنمینٹ رولز الیکشن ایکٹ کے مطابق کرنے کی منظوری دیدی
تازہ ترین
- ہمیں سیاست میں مت گھسیٹیں، دکھا دیں کون کس کو کال کررہا ہے،کس سے بات کررہا ہے: پاک فوج
- وقت آگیا ہےکہ کشمیر معاملے کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے:آرمی چیف
- سینیٹ انتخابات مسلم لیگ ن نے امید واروں سے درخواستیں طلب کرلیں
- کشمیر کی عوام کی نظریں ابھی عالمی برادری کرطرف مرکوز ہیں: ناہید عابد
- کافی عرصہ سیاست سے دور رہنے والے ڈاکٹر موہن لال کوہستانی کی دوبارہ سیاسی انٹری
- بختاور بھٹو کے شوہر کیا ذہین اور اعلیٰ شخصیت کے مالک ہیں؟، نئی تصویر نے تہلکہ مچادیا
- سندھ کے لیے ذرا بھی کام کرتے ہیں تو سندھ کے بااختیار ہونے کا نعرہ لگ جاتا ہے:اسد عمر
- پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس کینیڈا سے لاپتا ہوگئی
- میانمار میں بغاوت، فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا، آنگ سان سوچی گرفتار
- سندھ حکومت کا انوکھا فیصلہ، سرکاری ایمبولینسز میں میتیں اٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.