Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی

206

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) حکومت نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کرکے لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ وہاں پر راجہ علی اعجاز دو سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے۔ روزنامہ دی نیوز کی خبر کے مطابق اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف 2017 سے فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.