اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سےالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر آج ای سی پی کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان کیا گیا تھا، اس موقع پر دارالحکومت کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور پولیس نے ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا ہے۔ احتجاجی منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مختلف علاقوں سے آنے والی پی ڈی ایم کی ریلیاں کشمیر چوک پر اکھٹا ہو کر الیکشن کمیشن روانہ ہوں گی۔ رہنماؤں کی آمد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت مولانا فضل الرحمٰن کے گھر سے شاہراہ دستور پہنچے گی۔ احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی عمارت کے سامنے رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگادی گئی ہیں جب کہ الیکشن کمیشن کی عمارت تک کے راستے کو مکمل سیل کردیا گیا ہے، مظاہرین سرینگر ہائی وے سے ریڈ زون میں داخل ہو سکیں گے۔ اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ تمام اہم عمارتوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں جن میں 1800 سے زائد پولیس جوان سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے امن وامان کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جائے گی جب کہ سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی ریڈ زون کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزارت داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا جب کہ آئی جی اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کا دورہ کرکے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین
- ہمیں سیاست میں مت گھسیٹیں، دکھا دیں کون کس کو کال کررہا ہے،کس سے بات کررہا ہے: پاک فوج
- وقت آگیا ہےکہ کشمیر معاملے کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے:آرمی چیف
- سینیٹ انتخابات مسلم لیگ ن نے امید واروں سے درخواستیں طلب کرلیں
- کشمیر کی عوام کی نظریں ابھی عالمی برادری کرطرف مرکوز ہیں: ناہید عابد
- کافی عرصہ سیاست سے دور رہنے والے ڈاکٹر موہن لال کوہستانی کی دوبارہ سیاسی انٹری
- بختاور بھٹو کے شوہر کیا ذہین اور اعلیٰ شخصیت کے مالک ہیں؟، نئی تصویر نے تہلکہ مچادیا
- سندھ کے لیے ذرا بھی کام کرتے ہیں تو سندھ کے بااختیار ہونے کا نعرہ لگ جاتا ہے:اسد عمر
- پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس کینیڈا سے لاپتا ہوگئی
- میانمار میں بغاوت، فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا، آنگ سان سوچی گرفتار
- سندھ حکومت کا انوکھا فیصلہ، سرکاری ایمبولینسز میں میتیں اٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.