کراچی (آن لائن نیوز روم) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی نے گندی گندی باتیں کی ہیں جو ریکارڈ کی گئی ہیں، ان کی گفتگو نازیبا اور گھٹیا تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اور میری دوست بیٹھے ہوئے بات کررہے تھے اور انہوں نے گھٹیا اور دو نمبر باتیں شروع کردیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ مفتی قوی گزشتہ روز سے غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے جس پر میں نے مشکل سے برداشت کیا ہوا تھا اور صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو دوست کے ساتھ مل کر ان کو تھپڑ مارا۔ حریم شاہ نے مزید بتایا کہ میری دوست عائشہ اور میں بیٹھے ہوئے تھے ، انہوں نے بدتمیزی کی جس پر انہیں مارا اور اس پر کوئی رنج و ملال نہیں ہے جبکہ مفتی قوی جیسے مردوں کو سزائیں دیں تو ملک میں ریپ نہ ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی سے ان کے کوئی تعلقات نہیں تھے ۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا ہے۔ بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔ اس حوالے سے مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔
تازہ ترین
- ہمیں سیاست میں مت گھسیٹیں، دکھا دیں کون کس کو کال کررہا ہے،کس سے بات کررہا ہے: پاک فوج
- وقت آگیا ہےکہ کشمیر معاملے کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے:آرمی چیف
- سینیٹ انتخابات مسلم لیگ ن نے امید واروں سے درخواستیں طلب کرلیں
- کشمیر کی عوام کی نظریں ابھی عالمی برادری کرطرف مرکوز ہیں: ناہید عابد
- کافی عرصہ سیاست سے دور رہنے والے ڈاکٹر موہن لال کوہستانی کی دوبارہ سیاسی انٹری
- بختاور بھٹو کے شوہر کیا ذہین اور اعلیٰ شخصیت کے مالک ہیں؟، نئی تصویر نے تہلکہ مچادیا
- سندھ کے لیے ذرا بھی کام کرتے ہیں تو سندھ کے بااختیار ہونے کا نعرہ لگ جاتا ہے:اسد عمر
- پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس کینیڈا سے لاپتا ہوگئی
- میانمار میں بغاوت، فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا، آنگ سان سوچی گرفتار
- سندھ حکومت کا انوکھا فیصلہ، سرکاری ایمبولینسز میں میتیں اٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.