اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مہلت دینے کے باوجود اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر وفاقی وزرا سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 154 اراکین کی رکنیت معطل کردی۔ خیال رہے کہ پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلی سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار 195 قانون سازوں میں سے 394 ارکان پارلیمنٹ بشمول 8 وزرا نے آخری تاریخ 31 دسمبر گزرنے کے بعد بھی اپنے اثاثوں کے تفصیلات کمیشن میں جمع نہیں کروائی تھی۔ جس پر ای سی پی نے خبردار کیا تھا کہ اگر عوامی نمائندے 16 جنوری تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہیں کرتے ہیں تو ان کی متعلقہ قومی یا صوبائی اسمبلی یا سینیٹ کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ چنانچہ آج الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 154 اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی جن میں 3 سینیٹرز، 48 اراکین قومی اسمبلی اور 103 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ان میں پنجاب اسمبلی کے 52 اراکین، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 26 اراکین، سندھ اسمبلی کے 19 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 6 اراکین شامل ہیں۔ کمیشن کی ہدایت کے باوجود اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے جن وفاقی وزرا کی رکنیت معطل ہوئی ان میں فواد چوہدری، فہمیدہ مرزا، علی زیدی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ معطل ہونے والے 48 اراکین قومی اسمبلی میں خالد مقبول صدیقی، مائزہ حمید، روحیلہ اصغر، سردار محمد خان لغاری، میر خان محمد جمالی، جے پرکاش، تھامس جیمز اور دیگر شامل ہیں۔ اسی طرح سندھ اسمبلی کے اراکین میں صوبائی وزیر سید سردار شاہ کے علاوہ حسنین علی مرزا، سردار خان چانڈیو، اکرام اللہ نیازی، قاضی شمس الدین، مکیشن کمار چاولہ سید ضیا عباس شاہ اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین
- ہمیں سیاست میں مت گھسیٹیں، دکھا دیں کون کس کو کال کررہا ہے،کس سے بات کررہا ہے: پاک فوج
- وقت آگیا ہےکہ کشمیر معاملے کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے:آرمی چیف
- سینیٹ انتخابات مسلم لیگ ن نے امید واروں سے درخواستیں طلب کرلیں
- کشمیر کی عوام کی نظریں ابھی عالمی برادری کرطرف مرکوز ہیں: ناہید عابد
- کافی عرصہ سیاست سے دور رہنے والے ڈاکٹر موہن لال کوہستانی کی دوبارہ سیاسی انٹری
- بختاور بھٹو کے شوہر کیا ذہین اور اعلیٰ شخصیت کے مالک ہیں؟، نئی تصویر نے تہلکہ مچادیا
- سندھ کے لیے ذرا بھی کام کرتے ہیں تو سندھ کے بااختیار ہونے کا نعرہ لگ جاتا ہے:اسد عمر
- پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس کینیڈا سے لاپتا ہوگئی
- میانمار میں بغاوت، فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا، آنگ سان سوچی گرفتار
- سندھ حکومت کا انوکھا فیصلہ، سرکاری ایمبولینسز میں میتیں اٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.