Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

گھر میں گیس لیکیج کے باعث میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

68

کراچی (آن لائن نیوز روم) گھر میں گیس لیکیج کے باعث میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ مانسہرہ کے علاقے پانو روڈ پر آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 6 افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مرنے والوں میں ماں، بیٹا اس کی بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ گھر والے رات کو گیس ہیٹر جلا کر بند کرنا بھول گئے تھے. پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے کنگ عبداللہ اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.