Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

بلوچستان میں شیعہ ہزارہ کے قاتلوں کو کیفر کردار پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

46

کوئٹہ(آن لائن نیوز روم) شیعہ ہزارہ برادری کے 9افراد کے سفاکانہ قتل پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد ملک میں آگ اور خون کے کھیل کا دوبارہ آغاز چاہتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ گزشتوں دنوں بلوچستان میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، ملک دشمن قوتیں قومی سلامتی کے خلاف ایک بار پر متحرک ہو رہی ہیں، ہزارہ قبائل نے ماضی میں بھی حب الوطنی کی قیمت ہزاروں افراد کی شہادت کی صورت میں ادا کی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز انتہائی ضروری ہے، ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے ثمرات کو ضائع نہ ہونے دیا جائے، شیعہ ہزارہ کے قاتلوں کے کیفر کردار پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، درندگی و سفاکیت کا یہ باب اب بند ہو جانا چاہیے، قوم کسی مزید نقصان کی متحمل نہیں رہی۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.