کراچی (آن لائن نیوز روم)معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔معروف اداکارہ نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سبز رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں، نادیہ خان کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہے اور انہوں نے گجرے بھی پہن رکھے ہیں۔نادیہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ چند گھنٹوں میں مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے جا رہی ہیں۔تاہم کچھ ہی دیر بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ نادیہ خان کے شادی کی تصویر وائرل ہوگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی ہیں۔حال ہی میں نادیہ خان کے شادی سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اداکارہ کی جانب اس وقت خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل نادیہ خان 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔
تازہ ترین
- اب صرف یے الزام لگانا باقی ہے کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا ہے
- امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم
- پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ جامشورو کا 9 فروری پر پی ڈی ایم جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان
- سندھ کے بیروزگاروں کیلئے خوشخبری، سندھ کابینہ کا اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اہم فیصلہ
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.