نیویارک (آن لائن نیوز روم) معروف امریکی میزبان لیری کنگ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے. امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق معروف امریکی میزبان لیری کنگ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ 87 سالہ معروف میزبان پھیپھڑوں کے کینسر، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں۔ لیری کنگ کا شمار دنیائے صحافت کے بہترین میزبانوں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 25 سال تک ٹی وی پر ٹاک شوز کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ ایک اندازے کے مطابق انہوں نے 40 ہزار کے لگ بھگ مختلف شخصیات کے انٹرویوز کئے ہیں، جس میں امریکی صدور، دنیا بھر کے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم، ادب، ثقافت اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔ لیری کنگ کو لاس اینجلس کے سیڈر سینائی میڈیکل سینٹر میں داخل کیا گیا ہے۔ اسپتال میں کرونا وائرس کے نافذ ایس او پیز کے مطابق لیری کنگ کے تینوں بیٹوں کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں۔ سال 1987 میں ان کا بائی پاس بھی ہوا۔ جب کہ سال 2017 میں ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔
تازہ ترین
- اب صرف یے الزام لگانا باقی ہے کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا ہے
- امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم
- پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ جامشورو کا 9 فروری پر پی ڈی ایم جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان
- سندھ کے بیروزگاروں کیلئے خوشخبری، سندھ کابینہ کا اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اہم فیصلہ
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.