کوئٹہ(آن لائن نیوز روم) مچھ کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مسلح افراد مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے کان کنوں کو اغوا کر کے قریبی پہاڑیوں میں لے گئے اور انہیں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 10 سے زائد کان کن زخمی ہوئے جس میں سے کئی کان کنوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو مچھ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس، انتظامیہ اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کچھی مراد کاسی نے فائرنگ کے واقعے میں 11 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعہ گشتری کے علاقے میں پیش آیا۔ مراد کاسی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں 4 کان کن زخمی ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی کچھی کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچنگ اور سوئپنگ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین
- آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بار پھر اچانک بگڑ گئی، ڈاکٹروں کی ٹیم بلاول ہاؤس طلب
- بلاول بھٹو زرداری سے ملک اسد سکندر اور گیانچند ایسرانی کی اہم ملاقات
- گھر میں گیس لیکیج کے باعث میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
- سانحہ مچھ کے خلاف کراچی کے مختلف 6 مقامات پر دھرنے جاری، شہر کا ٹریفک نظام درھم برھم
- پاکستان کو اننگز اور 176رنز سے شکست، نیوزی لینڈ کا سیریز میں کلین سوئپ
- ‘یوم حق خودارادیت کشمیر’ حیدرآباد کشمیر کمیٹی کی جانب سے کل شاندار ریلی نکالنے کا اعلان
- سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پھر تین روز کے لیے بند ہو گؕئے
- اسکول کھولنے کی نئی تاریخ سامنے آگئی
- بلاول بھٹو زرداری کی شیرازی ہاوؑس ٹھٹھہ آمد، سابق صوبائی مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے انتقال پر تعزیت
- بلوچستان میں شیعہ ہزارہ کے قاتلوں کو کیفر کردار پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.