Ultimate magazine theme for WordPress.

بلے باز بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

134

لاہور (آن لائن نیوز روم) قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے ہیں جس کے بعد محمد رضوان ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا۔ دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کے باعث بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کےکرائسٹ چرچ پہنچنے پر بابر اعظم نے گزشتہ روز مکمل نیٹ سیشن کیا تاہم نیٹ کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھ کے انگوٹھے میں ہلکا درد محسوس کیا۔ دو جنوری کو کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث بابر اعظم قومی ٹیم کے نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ پریکٹس نہیں کرسکے۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.