Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

کراچی میں کوریئردفتروں سے نیدر لینڈ اور برطانیہ کیلئے بک کروائے گئے پارسلز سے منشیات برآمد، کورنگی سے بدنام منشیات فروش گرفتار

67

کراچی (رپورٹ:سید موسیٰ رضا) اینٹی نارکوٹکس فورس نے انڈس چورنگی،کورنگی پر کارروائی  کرکے ملزم کے قبضے سے 4 کلوگرام آئس اور 2 کلو 100گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم عابد بٹ کی گرفتاری عمل میں آئی ہے،گرفتارملزم کا تعلق بین الصوبائی گروہ سے ہے، ملزم کے بیرون ملک منشیات کے نیٹ ورک سے بھی رابطے ہیں، نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پر کارروائی کے دوران نیدر لینڈ کے بک کروائے گئے پارسل سے 288گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، ملزمان نے ہیروئن پارسل میں موجود چوڑیوں میں مہارت سے چھپارکھی تھی، ایک دوسری نجی کوریئر پر کارروائی کے دوران برطانیہ کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 280 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، ملزمان نے ہیروئن گتے کے ڈبوں میں مہارت سےچھپارکھی تھی ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم اور دیگر منشیات کے کیسز کےمقدمات درج کرکےمذید تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.