Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

کورونا کے مریض کو کراچی لے جانے والی ایمبولنس سے 3 من چرس برآمد

127

کوئٹہ (آن لائن نیوز روم) مستونگ میں ٹریفک حادثے کا شکار ایمبولینس سے 134 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ لیویز حکام کے مطابق ایمبولینس مستونگ کے علاقےکھڈ کوچہ میں مسافر کوچ سے ٹکرا گئی تھی۔ حکام کے مطابق چرس ایمبولینس کی چھت میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی اور ایمبولینس میں کورونا کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔ حادثے میں مریض سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایمبولینس ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور زخمی ڈرائیور کی حالت بہتر ہونے پر اس سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.