کوئٹہ(آن لائن نیوز روم) وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے عمران خان کی سربراہی میں وفاقی حکومت کو مکمل حمایت فراہم کرنے کے باوجو وفاقی اور خیبرپختونخوا حکومتوں میں نمائندگی نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق بی اے پی کے صدر جام کمال خان علیانی کی سربراہی میں سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی، صوبائی وزرا اور سینئر رہنماؤں پر مشتمل اجلاس میں وفاقی کابینہ میں کم نمائندگی ملنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ خیال رہے کہ بی اے پی کے 9 سینیٹرز ہیں جن میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں ان کے اراکین کی تعداد 5 ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے علاوہ سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست اور جے یو آئی (ف) کے سید فضل آغا کے انتقال سے خالی ہونے والی بلوچستان اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین کو بلوچستان کابینہ میں مناسب نمائندگی دی گئی ہے لیکن بی اے پی کو وفاقی اور خیبرپختونخوا کابینہ میں کوئی حصہ نہیں دیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان علیانی نے اجلاس کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنی پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔ اس سے قبل بلوچستان سے تعلق رکھنے والی حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل بھی وفاقی حکومت سے ناراضی کا اظہار کر کے علیحدہ ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین
- آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بار پھر اچانک بگڑ گئی، ڈاکٹروں کی ٹیم بلاول ہاؤس طلب
- بلاول بھٹو زرداری سے ملک اسد سکندر اور گیانچند ایسرانی کی اہم ملاقات
- گھر میں گیس لیکیج کے باعث میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
- سانحہ مچھ کے خلاف کراچی کے مختلف 6 مقامات پر دھرنے جاری، شہر کا ٹریفک نظام درھم برھم
- پاکستان کو اننگز اور 176رنز سے شکست، نیوزی لینڈ کا سیریز میں کلین سوئپ
- ‘یوم حق خودارادیت کشمیر’ حیدرآباد کشمیر کمیٹی کی جانب سے کل شاندار ریلی نکالنے کا اعلان
- سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پھر تین روز کے لیے بند ہو گؕئے
- اسکول کھولنے کی نئی تاریخ سامنے آگئی
- بلاول بھٹو زرداری کی شیرازی ہاوؑس ٹھٹھہ آمد، سابق صوبائی مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے انتقال پر تعزیت
- بلوچستان میں شیعہ ہزارہ کے قاتلوں کو کیفر کردار پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.