Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

سندہ حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے: سید ناصر حسین شاہ

0 42

کراچی (آن لائں نیوز روم) کرسمس کے موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرسمس کے خوشی کے دن میں اپنے مسیحی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یسوع مسیح کو پوری دنیا میں امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت کے طور پر اس دنیا میں بھیجا گیا تھا. سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ  بحیثیت مسلمان، ہم یسوع مسیح کی اللہ عزوجل کے عظیم پیغمبر کے طور پر دل کی گہرائیوں سے تعظیم کرتے ہیں، سندہ حکومت نے مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے، کرسمس کے موقع پر سندہ حکومت نے مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف میں، سیکورٹی صفائی اور روشنی کے خصوصی کے انتظامات کئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.