کراچی (آن لائن نیوز روم) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت مزار کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء نثار کھوڑو، سید ناصر شاہ، سہیل انور سیال، آئی جی پولیس مشتاق مہر، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو شریک ہوئے، جبکہ لاڑکانہ سے وڈیو لنک پر ایم این اے خورشید جونیجو، جمیل سومرو، کمشنر، ڈی آئی جی، ڈی سی اور ایس ایس پی لاڑکانہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں 27 دسمبر کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے انتظامات کا جائزہ کیا جائے گا، آئی جی پولیس نے مزار کی سکیورٹی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس مرتبہ پی ڈی ایم رہنما بھی محترمہ کی برسی میں شریک ہو رہے ہیں، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے چایئے، جلسہ گاہ میں آنے اور جانے کیلئے الگ الگ راستے رکھے جائیں، پارکنگ کے انتظامات مزید بہتر کئے جائیں، جلسہ میں آنے والی عوام کیلئے پانی اور واش رومز کی بہترین سہولیات ہونے چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ نے جلسہ کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور جلسہ کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کووڈ -19 کی ایس او پیز پرعمل کرنے کی ہدایت دی۔
تازہ ترین
- آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بار پھر اچانک بگڑ گئی، ڈاکٹروں کی ٹیم بلاول ہاؤس طلب
- بلاول بھٹو زرداری سے ملک اسد سکندر اور گیانچند ایسرانی کی اہم ملاقات
- گھر میں گیس لیکیج کے باعث میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
- سانحہ مچھ کے خلاف کراچی کے مختلف 6 مقامات پر دھرنے جاری، شہر کا ٹریفک نظام درھم برھم
- پاکستان کو اننگز اور 176رنز سے شکست، نیوزی لینڈ کا سیریز میں کلین سوئپ
- ‘یوم حق خودارادیت کشمیر’ حیدرآباد کشمیر کمیٹی کی جانب سے کل شاندار ریلی نکالنے کا اعلان
- سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پھر تین روز کے لیے بند ہو گؕئے
- اسکول کھولنے کی نئی تاریخ سامنے آگئی
- بلاول بھٹو زرداری کی شیرازی ہاوؑس ٹھٹھہ آمد، سابق صوبائی مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے انتقال پر تعزیت
- بلوچستان میں شیعہ ہزارہ کے قاتلوں کو کیفر کردار پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری