اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین انتقال کر گئیں۔ سینیٹر کلثوم پروین گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اور انہیں 28 نومبر کو طبیعت بگڑنے پر اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ پیر کی علی الصبح انتقال کرگئیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے کلثوم پروین کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کلثوم پروین کے اہل خانہ کو فون کرکے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اور پروگریسیو سوچ والی مدبر سیاستدان سے محروم ہوگیا، کلثوم پروین نے بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھرپور نمائندگی کی، پاکستان ایک مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہو گیا۔
تازہ ترین
- آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بار پھر اچانک بگڑ گئی، ڈاکٹروں کی ٹیم بلاول ہاؤس طلب
- بلاول بھٹو زرداری سے ملک اسد سکندر اور گیانچند ایسرانی کی اہم ملاقات
- گھر میں گیس لیکیج کے باعث میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
- سانحہ مچھ کے خلاف کراچی کے مختلف 6 مقامات پر دھرنے جاری، شہر کا ٹریفک نظام درھم برھم
- پاکستان کو اننگز اور 176رنز سے شکست، نیوزی لینڈ کا سیریز میں کلین سوئپ
- ‘یوم حق خودارادیت کشمیر’ حیدرآباد کشمیر کمیٹی کی جانب سے کل شاندار ریلی نکالنے کا اعلان
- سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پھر تین روز کے لیے بند ہو گؕئے
- اسکول کھولنے کی نئی تاریخ سامنے آگئی
- بلاول بھٹو زرداری کی شیرازی ہاوؑس ٹھٹھہ آمد، سابق صوبائی مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے انتقال پر تعزیت
- بلوچستان میں شیعہ ہزارہ کے قاتلوں کو کیفر کردار پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری