سندھ کے سابق بیورو کریٹ اور ٹنڈو الہیار ڈسٹرکٹ کی معروف شخصیت خلیل الرحمان داوؑدپوٹہ کا انتقال ہوگیا
نصرپور (آن لائن نیوز روم) سندھ کے سابق بیورو کریٹ، ٹنڈو الہیار ڈسٹرکٹ کی معروف شخصیت اور نفیس طبیعت کے مالک خلیل الرحمان داوؑدپوٹہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ گزشتہ روز سے کراچی کی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ دوسری جانب پی پی ایم پی سید ضیا عباس شاہ رضوی نے خلیل الرحمان داوؑدپوٹہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔