واشنگٹن(آن لائن نیوز روم) امریکا نے چین کے 14 اعلی حکام پر ویزا اور اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہانگ کانگ میں حزب مخالف کے قانون سازوں کی نااہلی میں کردار ادا کرنے کی بنا پر امریکا نے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی نائب چیئرپرسن کو ہدف بنایا گیا ہے اور دیگر حکام پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ چین کے خلاف امریکا کی جانب سے کیے جانے والے سخت اقدامات دراصل صدر ٹرمپ کی جانب سے جاتے جاتے اپنے جانشین نومنتخب صدر جو بائیڈن کے لیے مشکلات میں اضافہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیٹیوسمیت دیگر حکام پر پابندیاں عائد کرچکا ہے اور حال ہی میں امریکا نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے عہدے داروں پر نئی ویزا پابندیاں عائد کی ہیں۔
تازہ ترین
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی
- نبیل گبول نے گھٹنے ٹیک دیئے، صلح کے بعد فائرنگ کیس میں باعزت بری
- روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مخالف اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی روس پہنچتے ہی گرفتار
- پاک فوج دنیا کی دس طاقتور ترین افواج کی فہرست میں شامل
- خیرپور کی بچی مونیکا لاڑک کیس میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات