Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

دو سال میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بات ہی نہیں کی تھی: وزیراعظم عمران خان

0 170

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو انشاءاللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹو دی پوائنٹ کے میزبان منصورعلی خان کو انٹرویودیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو انشاءاللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی اورگھربھی 50 لاکھ سے تجاوزکرجائیں گے۔ میں نے یہ وعدہ دو سال میں پورا ہونے کی بات نہیں کی تھی، یہ سب پانچ سال میں ہوگا۔ جہانگیرترین سے متعلق سوال پروزیراعظم نے کہا ابھی تحقیقات چل رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا تفصیلی انٹرویو آج رات 7 بج کر5 منٹ پرنشرکیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.