Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

بختاور بھٹو اور ان کے منگیتر کی تصاویر سامنے آگئیں

0 865

کراچی (آن لائن نيوز روم) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی۔ بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی تقریب میں بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرےکو انگوٹھی پہنائی۔ بختاوربھٹو اور محمودچوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔ آصف زرداری تقریب میں شرکت کے لیے اسپتال سے اپنے گھر پہنچے جبکہ کورونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک سے تقریب میں شریک ہوئے۔ منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی، مینیو میں مچھلی، چکن بروسٹ، بریانی اور کوفتے شامل تھے۔  خاندان کے افراد کے علاوہ تقریب میں سو سے ڈيڑھ سو افراد شریک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.