Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

عدالت نے صنم ماروی کی فریاد سن لی، اہم فیصلہ سنادیا

0 331

لاہور (آن لائن نیوز روم) لاہور کی فیملی کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی اور ان کے سابق شوہر حامد خان کے درمیان بچوں کی حوالگی کا کیس نمٹا دیا۔ عدالت میں کیس چلنے کے دوران بچے زیادہ تر والد کے پاس ہی تھے، جس وجہ سے متعدد بار صنم ماروی کی طبیعت بھی بگڑ گئی۔ صنم ماروی اور ان کے سابق شوہر کے درمیان تین بچوں کی حوالگی کا کیس چند ماہ سے عدالت میں زیر سماعت تھا، تاہم گزشتہ ہفتے عدالت نے کیس کو نمٹا دیا۔ گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں اور سابق شوہر کے ساتھ عدالتی فیصلے کے بعد کھچوائی گئی تصویر فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے بچوں کی حوالگی کا کیس نمٹا دیا۔ تصویر میں گلوکارہ اور ان کے سابق شوہر کے وکلا بھی تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ معزز عدالت نے بچوں کی حوالگی کا کیس نمٹاتے ہوئے بچوں کو 4 دن والدہ جب کہ تین دن والد کے پاس رہنے کا حکم دیا۔ گلوکارہ نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بچے ان کے پاس رہ کر اپنی تعلیم مکمل کر سکیں گے۔ گلوکارہ نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.