Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

ڈونلڈ ٹرمپ نے آخرکار شکست تسلیم کرلی، جو بائیڈن انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی منظوری دیدی

0 68

واشنگٹن (آن لائن نیوز روم) صدرٹرمپ نے کڑواگھونٹ پیتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کو بالآخر اختیارات منتقلی کی منظوری دیدی ہے۔ گزشتہ روز جنرل سروس ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ایملی مرفی کی جانب سے لکھے گئے خط میں نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو آگاہ کیا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اقتدار کی باضابطہ منتقلی کا عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔  ایملی مرفی کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد اب بائیڈن انتطامیہ حکومت سازی کے لیے لاکھوں ڈالر حکومتی فنڈز سے استعمال کر سکے گی۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو فاتح قرار دیے جانے کے تقریباً دو ہفتے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست تسلیم کیے جانے کے حوالے سے یہ پہلا قدم ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ایملی مرفی کے خط کے مطابق، فیصلہ بغیر کسی دباؤ یا خوف کے قانون اور دستیاب حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ مرفی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے پیچھے مجھ پر وائٹ ہاؤس کے ایگزیکٹیو حکام یا پھر جی ایس اے میں کام کرنے والوں کی جانب سے براہ راست یا بالواسطہ کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا اور اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ میرے فیصلے میں تاخیر کے لیے بھی مجھے کسی کی طرف سے کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔ امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.