Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

کورونا نے سندھ میں حالات سنگین بنا دیئے، مزارات، سینما اور جمز بند، کاروبار کے اوقات کار بھی تبدیل

0 171

کراچی (رپورٹ: سید موسیٰ رضا) حکومت سندھ نے بھی عوامی مقامات پر لوگوں کے ہجوم کو کم رکھنے کے لیے دوبارہ متعدد پابندیاں عائد کردی ہیں جو کہ درج ذیل ہیںتمام سرکاری یا نجی دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر سختی سے عمل کروایا جائے گا، ماسک نہ پہننے کی صورت میں جرمانہ کیا جائے گا۔ شادی کی اِن ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی، شادی کی آؤٹ ڈور تقریب میں زیادہ سے زیادہ 200 افراد کو شرکت کرنے کی اجات ہوگی جو رات 9 بجے تک جاری رہ سکتی ہے جبکہ تقریب کے دوران بوفے سروس کی اجازت نہیں ہوگی اور کھانا ڈبوں میں دینا ہوگا۔ تمام سرکاری و نجی دفاتر میں نصف عملے کے گھروں سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔ وائرس کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں نسبتاً وسیع اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جائیں گے جس کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز احکامات دیں گے۔ تمام اجتماعات کے انِ ڈور مقامات، کاروباری مراکز میں انِڈور جمز، کھیلوں کی اِنڈور سہولیات، سینما اور تھیٹر کے علاوہ مزارات بند کردیے جائیں۔ ضروری خدمات کے علاوہ تمام کاروباری مراکز جمعہ اور اتوار کو بند رکھے جائیں۔ کاروبار/مارکیٹوں کے اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 6 بجے ہوں گے جبکہ ویک اینڈز پر بند رہیں گے۔ ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک صرف آؤٹ ڈور بٹھا کر کھلانے، کھانا خرید کر لے جانے یا گھروں پر منگوانے کی اجازت ہوگی۔ مذکورہ احکامات 23 نومبر کو جاری کیے گئے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور ان کا نفاذ 31 جنوری 2021 تک جاری رہے گا جن پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.