Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

بختاور بھٹو شادی پر کون سا لباس پہنے گی ، شہید بی بی کی لاڈلی نے فیصلہ کرلیا

0 409

ڪراچی (آن لائن نيوز روم) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اپنی منگنی کے موقع پر والدہ کے نکاح جیسا لباس پہننے کی خواہاں ہیں۔ بختاور بھٹو زرداری کے والد آصف علی زرداری نے رواں ماہ 15 نومبر کو تصدیق کی تھی کہ ان کی بڑی صاحبزادی کی منگنی رواں ماہ 27 نومبر کو ہوگی۔ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پاکستانی نژاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صنت کار محمد یونس چوہدری کے فرزند محمود چوہدری سے ہوگی۔ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی خبریں سامنے آنے کے بعد اب خبر سامنے آئی ہے کہ وہ اپنی منگنی پر والدہ کی جانب سے نکاح پر پہنے گئے لباس جیسا لباس پہننا چاہتی ہیں۔ بینظیر بھٹو کے نکاح کے لیے لباس تیار کرنے والے فیشن ہاؤس ‘ریشم رواج’ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے والدہ کے لباس جیسا لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.