Ultimate magazine theme for WordPress.

کورونا وائرس: جعلی میڈیا پاسز دکھانے والے 200 افراد گرفتار

0 192

ڪراچی (آن لائن نيوز روم) کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جا رہی ہیں۔ لبنان کی انٹرنل سیکیورٹی فورسز (ایل ایس ایف) کی جانب سے حال ہی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے تقریباً 20 ہزار کے قریب افراد پر جرمانہ عائد کیا اور ان میں سے 200 شہری ایسے تھے جو جعلی میڈیا پاسز استعمال کر رہے تھے۔ کرفیو کی وجہ سے ایل ایس ایف کی جانب سے متعدد شہریوں کو روکا گیا اور وہ کرفیو سے بچنے کے لیے جعلی میڈیا پاسز اور صحافتی شناخت دکھا کر چھوٹ جاتے تھے۔ بعدازاں الجدید ٹی وی کی ایک خبر میں انکشاف کیا گیا کہ حیدر حسینی نامی شہری نے تقریباً 200 لوگوں کو جعلی میڈیا پاسز بیچ کر  40 ملین لبنانی پاؤنڈز  (42 لاکھ 46 ہزار پاکستانی روپے)کمائے۔ کرفیو کے دوران باہر نکلنے والے لوگوں کو جعلی میڈیا پاسز بیچنے والا لبنانی شہری حراست میں ہے جس سے ابھی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.