کراچی (آن لائن نیوز روم) سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیمی ادارے بند نا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری اسکولز، سیکرٹری کالجز اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمین شریک ہوئے، اجلاس میں کورونا کی صورت حال اور تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا مقصد اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے سندھ کا مؤقف طے کرنا تھا، چاہتے تھے کہ سندھ میں تعلیم سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں۔ سعید غنی نے بتایا کہ اسٹیرنگ کمیٹی سندھ کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہو گی، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مزید سختی سے عمل کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم سندھ نے بتایا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا ہے کہ جو تعلیمی ادارے آن لائن ایجوکیشن کی طرف جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کووڈ کے کیس بڑھ رہے ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو مثبت کیسز کی شرح 3.7 فیصد تک بھی گئی۔ سعید غنی نے بتایا کہ وفاق سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10 جنوری تک کرنے کا کہ رہا ہے، اجلاس میں این سی او سی کی تجاویز پر بھی مشاورت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فیصلوں سے این سی او سی کو آگاہ کر دیا جائے گا، شرکاء کی رائے تھی کہ سلیبس کو مزید کم نہیں کیا جانا چاہیے، اور امتحانات کے بغیر بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی
- نبیل گبول نے گھٹنے ٹیک دیئے، صلح کے بعد فائرنگ کیس میں باعزت بری
- روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مخالف اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی روس پہنچتے ہی گرفتار
- پاک فوج دنیا کی دس طاقتور ترین افواج کی فہرست میں شامل
- خیرپور کی بچی مونیکا لاڑک کیس میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
- پی ایس 52 عمرکوٹ کا قلعہ کون فتح کریگا؟، ارباب رحیم اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ جاری