Ultimate magazine theme for WordPress.

جنوبی وزیریستان میں دہشتگردوں کو حملہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید اور ایک زخمی

0 39

راولپنڈی (آن لائن نیوز روم) جنوبی وزیریستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے پش زیارت میں رات گئے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان حوالدار مطلوب عالم اور سپاہی سلیمان شوکت شہید ہو گئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا، علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.