کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ، پی ٹی آئی سرجانی ٹاؤن کے رہنمائوں سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ، شمولیت اختیار کرنے والے رہنما حضرت سعید ، عامر شاہ ، محمد فائز ، توقیر ، زاھد علی شاھ سمیت بڑے تعداد میں کارکنان نے فنکشنل لیگ ھاؤس کراچی میں صوبائی جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق کے لئے سب سے بڑی جدوجہد پیر صاحب پگارا کی ہے آنے والا وقت بھی فنکشنل لیگ کا ہے نوجوان بیروزگاری بھوک وافلاس کے باعث خودکشیاں کر رہے ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام کو ہمیشہ زبان اور مذھب کے نام پر بانٹا گیا اور انہیں لال بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ، اور عوام کو بڑی خوبصورتی سے بیوقوف بنایا گیا ، اب کراچی کا عوام جاگ چکا ہے ، کسی بھی جھوٹے دلاسوں میں نہیں آئیں گے ، ہم یہاں ہم آھنگی پیدا کریں گے سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ پارٹی میں لینڈ مافیا اور بھتہ خور کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، کراچی کی عوام کا اب ایک ہی نعرہ بھیج پاگارہ ہے ، کراچی کی عوام نقلی سیاستدانوں سے ہوشیار رہیں اور فنکشنل لیگ میں شامل ہوکر پارٹی کے ہاتھ مظبوط کرکے اپنا اور شہر کے مستقبل کو بھتر بناسکتے ہیں اس موقعے پر کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ ، ایم ایس ایف سندھ کے جنرل سیکریٹری سید اسامہ علی جعفری ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر رضا خاں جاوید حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین
- ایک ایک ووٹ کی بڑی اہمیت، عدت میں بیٹھی عورت سینیٹر کے ووٹ کیلئے فتویٰ مانگ لیا گیا
- حکومت کو ایک اور ناکامی، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی برقرار، پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
- سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین نے اپنے باغی ممبران کی پٹائی کردی
- ملک کے لیے جذباتی ہورہا ہوں، لگتا ہے آج ہم پاکستان میں نہیں گٹر میں رہ رہے ہیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
- پاکستان میں ویکسین لگانے کے باوجود دو صحت ورکرز کورونا میں مبتلا ہوگئے
- سینیٹ الیکشن آئین و قانون کے تحت خفیہ بیلٹ سے ہوں گے:الیکشن کمیشن کا اعلان
- ہمیں سیاست میں مت گھسیٹیں، دکھا دیں کون کس کو کال کررہا ہے،کس سے بات کررہا ہے: پاک فوج
- وقت آگیا ہےکہ کشمیر معاملے کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے:آرمی چیف
- سینیٹ انتخابات مسلم لیگ ن نے امید واروں سے درخواستیں طلب کرلیں
- کشمیر کی عوام کی نظریں ابھی عالمی برادری کرطرف مرکوز ہیں: ناہید عابد