Ultimate magazine theme for WordPress.

سردار علی گوہر خان مہر کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر شفقت محمود سے ملاقات

0 726

کراچی (رپورٹ: سید موسیٰ رضا) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور رکن سندھ اسمبلی سردار علی گوہر مہر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ ،کورونا وائرس کے پیش نظر اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی میں تعلیم کا کلیدی کردار ہوتا ہے، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد انتہائی نا گزیر ہے ۔ وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے ۔ رکن سندھ اسمبلی سردار علی گوہر مہر کا کہنا تھ اکہ حکومتی اقدامات سے عوام کو سہولیات حاصل ہو رہی ہیں، گلگت بلتستان انتخابات حکومتی کارکردگی کا واضح اعتراف ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار علی گوہر خان مہر کو اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں آج گورنر ہاوؑس میں انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.