Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیر تعلیم سندھ نے دوسرے روز ہی موقف تبدیل کردیا، اسکولز بند کرنے کا عندیہ دیدیا

0 547

کراچی (آن لائن نیوز روم) وزیر  تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے موقف میں لچک لاتے ہوئے اسکول بند نا کرنے والے اپنے سخت بیان کو تبدیل کردیا ہے، آج ایک نیا بیان دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں، اگر صورت حال خراب ہوئی تو اسکول بند کیے جا سکتے ہیں۔ ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا کی روک تھام سے متعلق پورے ملک میں اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا لیکن اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں ہے، اگر صورت حال خراب ہوئی ہو اسکول بند کر سکتے ہیں۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہو چکی ہیں لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.